کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے اسپنرز نور احمد اور مجیب الرحمان کو ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ نور کو آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جس میں "بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے سے اختلاف ظاہر کرنا" شامل ہے، جبکہ مجیب پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، جس کا تعلق "بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے ساز و سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ کے سامان یا فکسچرز کا غلط استعمال" سے ہے۔ مجیب نے میچ کے دوران اپنے تولیے سے اسٹمپ توڑے تھے۔ نور نے سری لنکا کی اننگز کے 16ویں اوور میں اس وقت اختلاف ظاہر کیا جب امپائر نے ان کی ایک گیند کو وائڈ قرار دیا۔