دبئی(نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے اہم آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے میچ میں شرکت کے لیے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر دبئی پہنچ گئےاور بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلا۔یاد رہے کہ 18 ستمبر کو افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم منیجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی تھی جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ والد کا خواب تھا کہ نیشنل کلر پہنوں اور کامیاب کرکٹر بنوں۔ اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے پر عزم ہوں ۔ ایشیا کپ میں بڑے اہم میچز ہیں میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کے لیے بہت کچھ کروں، ویلالاگے کے والد کی آخری رسومات اتوار کو کولمبو میں ادا کی جائیں گی۔