• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک ٹو بیک رنز کرنا اچھا لگا، پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی ہے، سدرہ امین

دبئی(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری بنانے والی سدرہامین نے کہا ہے کہ بیک ٹو بیک رنز کرنا اچھا لگا ،پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہیں ہم فنشنگ اچھی نہیں کر پارہے ہم اس پر کام کر رہے ہیں میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ سیریز ہمارے لیے بہت اچھی جا رہی ہے ہمیں اپنی خامیوں پر کام کرنے کا موقع مل رہا ہےہم بہت پاس جا کر ہارے ہیں اس بات کا دکھ ہے مجھے مزید کھیلنا چاہیے تھا میں بیک ٹو بیک سنچری کو اپنے والد کے نام کروں گی جنہیں اللہ کو پیارے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا،سدرہ امین نے جنوبی افریقاکے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی سنچری ب بنائی۔یہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل دوسری سنچری ہے۔ وہ لگاتار دو ون ڈے سنچریز بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئیں۔اس سنچری کے ساتھ ہی سدرہ امین کی ون ڈے سنچریز کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جو پاکستان کی دیگر تمام کھلاڑیوں کی مجموعی سنچریز (چار) سے بھی زیادہ ہے۔