• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چوتھے آل پاکستان سی این ایس کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئےٹیکنیکل آفیشلز اور امپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین محمد شفقت ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں محمد جواد (نیوی) اور حسن اختر رسول شامل ہیں، آفیشلز میں سندھ سے اسلم خان نیازی بھی شامل ہیں، امپائرز میں سندھ سے عبدالمنان کو شامل کیا گیا ہے۔