• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت کی طالبہ ایمان لیاقت علی نے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز میں بی ایس بائیوٹیکنالوجی کی طالبہ ایمان لیاقت علی نے پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ دو ہفتے پر مشتمل تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ تربیتی پروگرام اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یواین ڈی پی کے زیراہتمام پاکستان میں جرمن مشن کے تعاون سے منعقدکیا گیا تھا۔ تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف سائنس ، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ نے ایمان لیاقت کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کی بہتری ، امپاورمنٹ اور کمیونٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف سرگرمیوں میں ان کی بھرپور شرکت اور کارکردگی قابل ستائش ہے ۔
کوئٹہ سے مزید