• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم میں رافیل رافیل کے نعرے، حارث رؤف کا 6 صفر کا اشارہ

کراچی (نیوز ڈیسک)اسٹیڈیم میں رافیل رافیل کے نعرے، حارث رؤف کا 6صفر کا اشارہ ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے حارث رؤف کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف نے ٹھیک کیا، میچ تو ہوتے رہتے ہیں، انڈیا 6صفر قیامت تک نہیں بھولے گا۔ پاک بھارت میچ کے دوران جہاں میدان میں کھلاڑیوںمیں گرما گرمی دکھائی دی وہیں اسٹیڈیم میں تماشائیوں میں بھی جوش وخروش دکھائی دیا۔ بھارتی تماشائیوں کو جواب دیتے ہوئے پاکستانی تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں رافیل رافیل کے نعرے لگائے۔باؤنڈری لائن پر حارث رؤف پر بھارتی تماشائیوں نے جملے کسے تو انہوں نے پاک بھارت جنگ میں انڈیا کے 6طیارے گرنے کا ذکر اشاروں میں کیا اور انگلیوں سے پہلے6اور پھر صفر کا نشان بنایا ۔ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےحارث رؤف کی نشان بنائے جانے کی تصاویر کوپر لکھا کہ ’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا۔(حارث رؤف نے ٹھیک کیا) کم چک کے رکھ(تن کر رکھو) ۔کرکٹ میچ تےھوندے رھندے(کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں) پر 6/0 قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔‘
اہم خبریں سے مزید