• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں پاک بھارت سپر فور کے میچ کو دیکھنے کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں خصوصی انتظامات کئے گئے،پہلے میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ پر پاکستانی شائقین بھارت کے رویہ پر خاصے ناراض نظر آئے، شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرین لگائی گئیں تھیں ، میچ کے آغاز کے ساتھ ہی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں بھی کمی آگئی ، گلی محلوں کی دوکانوں پر بھی سنا ٹا دکھائی دیا، شہریوں نے تمام مصروفیات ترک کر کے گھر پر میچ دیکھنے کو ترجیح دی، شادی اور دیگرتقریبات میں بھی مہمان تاخیر سے پہنچے، منچلوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی گرین شرٹ پہن کر میچ دیکھا، وہ پاکستانی بیٹنگ کے دوراننعرے لگاتے رہے ۔
اہم خبریں سے مزید