• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخرمیں بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) اعلیٰ عدلیہ کے ججزکے احتساب کااعلیٰ ترین فورم سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخرمیں بلائے جانے کاامکان ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوجج صاحبان کیخلاف دائر شکایات کاجائزہ لیا جا سکتا ہے، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعجاز اسحاق کے حوالے سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف مبینہ طور پر ایل ایل بی کی ڈگری جعلی ہونے جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیخلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کے الزامات عائدکیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید