حیدرآباد(آئی این پی )کوٹری اور بولاری اسٹیشن کے درمیان مال گاڑی کی 6 بو گیاں پٹڑی سے اتر گئیں،معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ ترجمان ریلویز کے مطابق مال گاڑی کی بو گیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد بولاری اسٹیشن سے اپ ٹریک کھلنے تک باقی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے بھیجا جا رہا ہے جبکہ اپ ٹریک کلیئر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجوہات کے بارے میں ریلوے حکام نے تاحال کچھ نہیں بتایا ۔