• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز، ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس مکمل خاموش

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) امریکی محکمہ خارجہ اور وہائٹ ہاؤس کی جانب سے شہباز شریف، ڈونالڈ ٹرمپ دو طرفہ ملاقات کے بارے میں تاحال تردید یا تصدیق کئے بغیر مکمل خاموشی کے باوجود بعض ذرائع کا اصرار ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے انتہائی مصروف شیڈول کے باعث پاکستان، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور دیگر مسلم ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت سے گروپ کی شکل میں ملاقات کرنے والے ہیں اور یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 23؍ ستمبر کو خطاب کرنے کے بعد صدر ٹرمپ کی واشنگٹن روانگی سے قبل ہوسکتی ہے۔ تاہم اس ملاقات کے بارے میں وہائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستان سمیت متعلقہ عرب ممالک کے سفارتخانے بھی کوئی بات کہنے سے گریز کررہے ہیں۔ ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امریکی صدر کے خطاب کے بعد میزبان ملک کی حیثیت سے امریکی صدرکی جانب سے ہر سال ایک روایتی ڈنر دیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید