• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک پر جولائی 2025 تک وفاقی حکومت کے واجبات 203 ارب روپے ہوگئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کےالیکٹرک پرجولائی دو ہزار پچیس تک وفاقی حکومت کے مجموعی واجبات دو سو تین ارب روپےکی سطح پر پہنچ گئے جوجولائی دو ہزارچوبیس کے مقابلےمیں ساڑھے پانچ ارب روپے زیادہ بنتے ہیں تاہم اس سال جون کےمقابلے میں کے الیکٹرک کے مجموعی واجبات میں پندرہ ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔سرکاری دستاویزات سےمعلوم ہوتا ہے کہ جون 2025 کےمقابلےجولائی 2025 میں کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے مجموعی واجبات 15 ارب روپے کم ہوئے ہیں تاہم سود کی مد میں واجبات جون کی187 ارب روپے کی سطح پر برقرارہیں،صرف اصل رقم کےحجم میں 15ارب روپے کی کمی ہوئی ہے-
اہم خبریں سے مزید