• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرزکی خدمات طلب

اسلام آباد( رانا غلام قادر)سندھ کےمختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیےرینجرزکی خدمات طلب کرلی گئیں۔الیکشن کمیشن  کا کراچی ڈویژن کے3 اضلاع اور عمر کوٹ میں حساس پولنگ سٹیشنزپر رینجرز تعیناتی  کیلئے  وزارت داخلہ کوخط،الیکشن کمیشن آف پاکستان نےچوبیس ستمبرکوشیڈول ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی ڈویژن کےتین اضلاع اورضلع عمر کوٹ میں نہایت حساس پولنگ اسٹیشنزپر رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔ ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےوفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئےخط میں درخواست کی گئی ہے کہ سندھ رینجرزکو کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ، کیماڑی کراچی اور عمرکوٹ کےہرنہایت حساس پولنگ اسٹیشن پرتعینات کیاجائے۔
اہم خبریں سے مزید