واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سالانہ فیس نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی،موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکہ چھوڑ کر دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں، ان کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نینام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیس صرف ابتدائی درخواست پر لاگو ہوگی، موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کرنے والوں پر نہیں۔امریکہ کی نئی ویزا پالیسی آج سے نافذ ہوگئی ہے،ہنرمندوں کیلئے ویزا فیس 1 لاکھ ڈالر مقرر کرنے سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوگا،ہوم لینڈسیکیورٹی کے اعدادو شمار کیمطابق گزشتہ سال کل 3 لاکھ 99ہزار 395 ایچ ون بی ویزے جاری ہوئے۔