• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر جھاڑیوں سے تین خواجہ سروں کی لاشیں ملیں، گولیاں مار کر قتل کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پر جھاڑیوں سے تین خواجہ سروں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود سپرہائیوے ایم نائن موٹر وے سے متصل ناگوری کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب جھاڑیوں سے تین خواجہ سروں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مارکرکے قتل کیا،لاشوں کی اطلاع ملتے ہی میمن گوٹھ پولیس،رینجرزافسران و اہلکار اورریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے پولیس نے فوری علاقے کوگھیرے میں لینے کے بعد علاقے کی سرچنگ شروع کردی،اس دوران جائےوقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا،واقعے کی اطلاع پرایس ایس پی ملیر عبدالخاق پیرزادہ بھی موقع پر پہنچےاورانھوں نے کرائم سین کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں خواجہ سروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے بظاہرتینوں کو ایک ایک گولی ماری گئی ہے دو خواجہ سروں کو سینےاورایک خواجہ سرا کو سرپر گولی مارکرقتل کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید