کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ڈیل میں مردوخ کا کردار متوقع ہے، ڈیل ٹیکنالوجیز کے سی ای او، مائیکل ڈیل بھی ٹک ٹاک ڈیل کا حصہ بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ میڈیا ٹائیکون روبرٹ مردوخ اور ان کے بیٹے لاکلان، جو نیوز کارپ اور فوکس کارپ کی قیادت کرتے ہیں، امریکہ میں ٹک ٹاک کے کنٹرول کے معاہدے میں شامل ہیں۔ فاکس نیوز کے پروگرام ’’دی سنڈے بریفنگ‘‘ میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹک ٹاک ڈیل میں کون لوگ شامل ہیں، تو ٹرمپ نے کہا کہ وہ بہت مشہور لوگ ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ’’ لاری ایلیسن بھی ان میں سے ایک ہیں۔ وہ اس معاملے میں شامل ہیں۔