• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراک کیلئے استعمال ہونیوالے ٹیک اوے پلاسٹک کے ڈبے الزائمر کا سبب بن سکتے ہیں، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ استعمال ہونے والے ٹیک اوے پلاسٹک کنٹینرز، جنہیں مختلف ریسٹورنٹس سے کھانے بھیجنے یا منگوانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے، ان کے ذرات دماغ میں جمع ہو کر الزائمر کی علامات کو بڑھا سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تحقیق کے دوران چوہوں پر کئے گئے تجربات میں پتا چلا کہ صرف تین ہفتے تک پلاسٹک کے ننھے ذرات (مائیکرو اور نینو پلاسٹک پارٹیکلز) پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہوئے اور یہ دماغ تک پہنچ کر اس میں تبدیلیوں کا باعث بنے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے چوہے جن کے اندر APOE4 نامی جین موجود تھی، (ایسی جین جس سے انسانوں میں الزائمر ہونے کا امکان عام لوگوں کے مقابلے میں 3.5؍ گنا زیادہ ہے) ان پر پلاسٹک کے ذرات کا اثر اور بھی زیادہ تیزی سے ظاہر ہوا۔ نر چوہوں میں خوف کے بجائے غیر معمولی بے احتیاطی دیکھی گئی جبکہ مادہ چوہوں نے نئی چیزوں کو پہچاننے میں کمزوری ظاہر کی، جو کہ یادداشت متاثر ہونے کی علامت ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی، صحت مند غذا اور ورزش جیسے عوامل اس خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید