• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون کی صحافیوں پر نئی پابندیاں، پریس تنظیموں کا شدید ردعمل

واشنگٹن (جنگ نیوز) پینٹا گون نے صحافیوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں، جس پر پریس تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سرکاری اجازت کے بغیر غیر خفیہ معلومات بھی شائع نہیں ہونگی، رپورٹنگ کیلئے تحریری معاہدے پر دستخط لازمی کرنا پڑیگا۔ پینٹا گون کا حکم ہے کہ صحافی نئی رپورٹنگ کے اصولوں پر رضامندی ظاہر کریں ورنہ انہیں کوریج سے روک دیا جائے گا۔ ان احکامات پر صحافتی تنظیموں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، کیوں ان سے شفاف معلومات کی ترسیل ناممکن ہوجائیگی اور انہیں حکومتی سنسرشپ کی جانب خطرناک قدم قرار دیا گیا۔ پینٹاگون نے ایک میمو جاری کی ہے جس میں صحافیوں کو یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ ایسی معلومات رپورٹ نہ کریں جو پہلے سے سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی ہوں، چاہے وہ انکلاسیفائیڈ ہی کیوں نہ ہوں۔ صحافیوں کو ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں وہ وعدہ کریں گے کہ وہ ایسی معلومات استعمال نہیں کریں گے جو منظور شدہ نہ ہوں، اور ان کی رسائی (press pass) واپس لی جا سکتی ہے اگر وہ قواعد کی خلاف ورزی کریں۔
اہم خبریں سے مزید