اسلام آباد(آئی این پی )وزارت خزانہ نے قرضوں کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا، تین سال میں قرضہ 31 ٹریلین بڑھا، دگنا ہونے کا تاثر غلط ہے۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق کا مالی سال 2022 میں وفاق کا قرضہ 49 ٹریلین روپے تھا، سوشل میڈیا پوسٹس میں غلط 43 ٹریلین بتایا جا رہا ہے، مالی سال 2022 اور 2023 میں قرض کی شرح نمو 23 اور 28 فیصد رہی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کی سالانہ نمو کم ہو کر مالی سال 2024 اور 2025 میں 13 فیصد تک آگئی، جبکہ مالی سال 2025 میں تاریخی بلند ترین بنیادی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔