کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ Osteoporosis (ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری) کے علاج کیلئے ایک قابلِ قدر طریقہ ممکن ہے جس سے نہ صرف بیماری کی رفتار کم ہو سکتی ہے بلکہ کمزور ہڈیاں پھر سے مضبوط ہو سکتی ہیں۔ یہ تحقیق جرمنی کی لیپزگ یونیورسٹی اور چین کی شینڈونگ یونیورسٹی کے ماہرین کی ہے، جس میں انہوں نے ایک سیل ریسیپٹر GPR133 (جسے ADGRD1 بھی کہا جاتا ہے) کو اپنی تحقیق کا مرکز بنایا۔ تجربات میں ایسے چوہے استعمال کیے گئے جن میں GPR133 جین موجود نہیں تھی یا پھر وہ غیر فعال تھی۔ ان چوہوں کی ہڈیاں کمزور تھیں۔ لیکن جب یہ ریسیپٹر AP503 نامی کیمیکل سے متحرک کیا گیا، تو نہ صرف ہڈیاں مضبوط ہونا شروع ہوئیں۔