اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو متعدد چیلنجز خصوصاً معاشی مسائل کا سامنا رہا، مگر اس کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں اور ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، سول اور عسکری قیادت ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے،خلیجی ممالک سمیت بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کی کوششوں سے 38 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر آئیں جو ملکی معیشت کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لندن میں سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت پر ایک تاریخی اور بے مثال فتح حاصل کی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔