• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کے باعث موٹروے ایم فائیو 13 مقامات سے متاثر، مزید 5 پوائنٹس خراب ہونے کا خدشہ

جلال پور پیراوالا (این این آئی)ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والہ میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5تاحال بند ہے، تاہم موٹروے کی بحالی کیلئے کام تیز کر دیا گیا۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5پر اب تک 13پوائنٹس متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مزید چار سے پانچ پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایم 5کی بندش کے باعث موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔ملتان سے سکھر سفر کرنے والی ٹریفک متبادل راستے سے سفر کر سکتی ہے جبکہ اوچ شریف انٹر چینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید