• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی کے پی، جی بی کو فراہم کردہ طبی امداد کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(آئی این پی )وفاق کی صوبوں کو فراہم کردہ طبی امدادکی تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کیلئے یہ طبی امداد این ڈی ایم اے کے زریعے بھجوائی گئی، صوبوں کیلئے ادویات، سامان ڈریپ، وفاقی اسپتالوں نے فراہم کیا ہے، کے پی، جی بی کیلئے 3760 کلو جان بچانے والی ادویات، سامان بھجوایا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی، جی بی کو ویکسین، تشخیصی کٹس، سرجیکل آلات، مچھر دانیاں بھجوائی گئیں، وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے 3410 کلو طبی سامان بھجوایا ہے، خیبرپختونخوا کو 16 ہزار اینٹی بائیوٹک، بخار کی 14 ہزار ڈوز بھجوائی گئی ہیں۔حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے 10 ہزار پین کلر ڈوزز، چھ ہزار نمکول ساشے بھجوائے ہیں،کے پی کو ڈھائی لاکھ پینٹا ویلنٹ، ڈیڑھ لاکھ خسرہ ویکسین کی ڈوزز بھجوائی ہیں، کے پی میڈیکل کیمپس کیلئے 32694 ادویات، میڈیکل آلات بھجوائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید