• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز فیس لیس اسسمنٹ سسٹم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحدچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نےکسٹمز فیس لیس اسسمنٹ سسٹم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس نظا م کے زر یعے قو می خز انے کو اربوں روپے کا نقصا ن پہنچا نے کی حوا لے سے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کر کے ذ مہ دا روں کے خلاف سخت کارو ائی عمل میں لا نے کسٹمز فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کو حکو متی ا صلا حا ت کے ایجنڈ ا کے تحت ڈی سینٹرلائز کر نے کا مطا لبہ کیا۔سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈا نڈسٹر ی کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نا ئب صدر عبدالجلیل جان،نائب صدر شہریار خان سمیت جملہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ا ر اکین نے گزشتہ تین ماہ کے دوران کسٹمز فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کے ذریعے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 100 ارب روپے کا قو می خز انے کو ما لی نقصان کے حو الے سے اپنے ر رعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہامو جو دہ حکو مت نے گذشتہ سال کسٹمز فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کا آغا ز کیا تھاجس کا مقصدہمو ار تجا رت، تشخیص کے معیار کو بڑھانا،GDs میں یکسانیت اور شفافیت کو یقینی بنا نا اور تجارتی سہولت کو بہتر ی لا نا ہے۔
پشاور سے مزید