• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جیل ہری پور اور دیگر اضلاع میں عطیہ خون کیمپس

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سنٹرل جیل ہری پور، سٹیٹ گروپ آف کالجز مینگورہ، ماڈرن کالج دیولئی، شاہ ڈھیری، مانجا، دیولئی، ہنگو اور کرک میں عطیہ خون کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں، عوام اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کے لئے خون عطیہ کیا۔ دریں اثناء سنٹرل جیل ہری پور کے سپرنٹنڈنٹ حامد خان نے اب بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون کا عطیہ کرنے والے قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے جذبے کو سراہا۔
پشاور سے مزید