پشاور (جنگ نیوز)محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ /حبیب فزیوتھراپی کمپلیکس، حیات آباد کے زیراہتمام یتیم اور نادار طلبہ کیلئے40فیصد سے لے کر 100فیصد تک سکالرشپ کیلئے ٹیسٹ 27ستمبربروز ہفتہ منعقد ہوگا۔ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں چیئرمین ڈاکٹر محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ تعلیم کے فروغ کیلئے کام کیا ہے اور اس کی زندہ مثال یہ ہے کہ ڈاکٹر آف فزیوتھراپی کے پہلے کالج کا اعزاز بھی ہمارے ادارے کو حاصل ہے جبکہ اس کے علاوہ بی ایس سائیکالوجی، بی ایس لیبارٹری ٹیکنالوجی، بی ایس ریڈیالوجی ٹیکنالوجی اور اب بی ایس نرسنگ جیسے اہم کورسز میں بھی داخلے ہوں گے۔