• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیجنگ ڈائریکٹر ایس آئی ڈی بی کی ترقی پر کوہاٹ چیمبر کا خیرمقدم

پشاور (لیڈی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (SIDB) عبدالحمید خان کو گریڈ 20 میں ترقی پانے پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ اور ایثار علی بنگش نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کوہاٹ میں نئے سرمایہ کاروں کے لیے صنعت لگانے کے عمل کو آسان بنایا جائے گا تاکہ فوری طور پر کارخانے قائم ہوں، کاغذی کارروائی تیز تر ہو، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور صنعت و تجارت کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ خالی پلاٹس کو فعال بنانے کے لئے کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ادارہ اپنی توانائیاں حقیقی صنعتی ترقی کے لئے جاری رکھے تو صوبائی حکومت کے ترقیاتی اہداف بآسانی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
پشاور سے مزید