کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کی جانب سے افغانستان واپس جانے والے مہاجرین میں صوبائی امیر حافظ ادریس کی ہدایت پر مرکزی رہنماوں سید آصف ہمدانی ، عزت اللہ اور ثنا اللہ نے پکا پکایا کھانا اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا ۔ حافظ ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ۔ طالبان حکومت کو چاہیے کہ اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے مہاجروں کے لئے پکے پکائے کھانے اور پینے کے پانی کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے افغان مہاجرین کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ دلوں میں محبت بڑھے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہوں گے اور دونوں برادر ملک مل کر ترقی کا سفر طے کریں گے ۔