• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چمن شاہراہ پر ایک گاڑی سے دس کلو منشیات برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ اینٹی نارکو ٹکس کنٹرول کوئٹہ نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دوران چیکنگ ایک گاڑی سے دس کلو منشیات برآمد ہونے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکو ٹکس ایوب ہزارہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بھاری مقدار میں منشیات چمن سے کوئٹہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر انچارج انسپکٹر منور احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کوئٹہ چمن شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی ٹیم نے گاڑی کو گھیرے میں لے کر تلاشی کے دوران گاڑی سے دس کلوچرس برآمد ہونے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید