کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایکسپنڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن بلوچستان کےتحت صوبے بھر میں اینٹی سروائیکل مہم 2027 میں شروع کی جائے گی، مہم میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ایکسپنڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن بلوچستان کے مطابق صوبے میں اینٹی سروائیکل 2027 میں چلا ئے جانے کا پلان ہے ، ان کے مطابق صوبے میں سروے اور طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے خواتین میں متعلقہ کینسر سے اموات کا ڈیٹا موجود نہیں ہے لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گیاہے ، اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ بلوچستان میں 2027 کے بجائے خیبر پشتونخواہ کے ساتھ 2026 میں مہم چلائی جائے تاکہ یہاں کی بچیوں کو کینسر جیسی موذی مرض سے بچایا جاسکے۔