• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 2 اکتوبر کو ہونگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 2 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوں گے ۔ ان نشستوں میں ضلع سوراب کی یونین کونسل نمبر 22 انجیرہ مہرآباد ، سوراب کی میونسپل کمیٹی ، ضلع شیرانی کی میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل نمبر 8 ، ضلع کیچ کی یونین کونسل نمبر 37 ، 38 اور ضلع ژوب کی ڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا ہے مزید برآں ان افسران کو انتخابی عمل کے دوران یکم اور 2 اکتوبر کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں تاکہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام متعلقہ حکام اور ادارے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں اور پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید