• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں موسم کے کروٹ بدلتے ہی شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں موسم تبدیل ہوتے ہی شہریوں کو بیماریوں نے بھی گھیر لیا،فلو ،نزلہ،زکام،ٹائی فائیڈ کی شکایات کے ساتھ روزانہ سیکٹروں مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے، طبی ماہرین نے بدلتے موسم کے پیش نظر احتیاط تدابیرجاری کردی ہیں،ماہرین کے مطابق ناک سے پانی آنا، مسلسل کھانسی اور بخار ہونا فلو کی علامات میں شامل ہیں، ایسی صورتحال پیش آنے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔ فلو وائرل انفیکشن ہے جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں تیزی سے پھیلتاہے، فلو ہو جانے کی صورت میں ماسک پہن کر رکھیں تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے جبکہ ٹائی فائیڈ بھی تیزی سے پھیل رہا ہے روزانہ بڑی تعداد میں بچے خواتین بزرگ مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض ناک کان گلا نے بتایاکہ بیماری کو ابتدا پر ہی روکنا ضروری ہے، فلو سے بچا کے لئے ماسک پہنیں اور گرم مشروبات جیسے چائے کافی سوپ اور ڈرائی فروٹ کا استعمال کریں انہوں کہا کہ احتیاط کی ضرورت ہے ماسک لازمی استعمال کریں تاکہ آپ کے فلو سے کوئی دوسرا متاثر نہ ہو اور ایسی علامات پر رفورا ڈاکٹر سے چیک اپ کروالیں۔
کوئٹہ سے مزید