کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نےکہا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں میرٹ کا فقدان ہے اور پالیسیاں غیر واضح ہیں، جسے بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے،کرکٹر ،احمد شہزادنے بھی پاک،بھارت مقابلوں کو کرکٹ کی معیشت کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کرکٹ کھیلی جائے گی، پاکستان اور بھارت کی رائیولری قائم رہے گی، کیونکہ یہی مقابلے سب سے زیادہ آمدنی کا ذریعہ بنتے ہیں، سابق کرکٹر ،سکندر بخت نے کہا کہ وائٹ بال میچز میں وکٹ کیپر کے سفید دستانے نہیں ہونے چاہئیں۔ سابق کپتان راشد لطیف نےکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے ہمیشہ سے ہی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اب مقابلے کا معیار یکساں نہیں رہا۔