اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ ) 51بجلی گھروں کا نیا اکنامک آرڈر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اُچ تھرمل ون کی فی یونٹ لاگت3.13 اینگرو قادر پور کی 72.84 روپے ہے، ڈیزل والے پلانٹس میں اینگرو قادر پورکے علاوہ سیفائر الیکٹرک اور سیف پاور بھی شامل ، لاگت 58 روپے سے 73 روپے فی یونٹ کے درمیان ہے، ۔ کے۔الیکٹرک (آر ایف او) سے بجلی 31.0875 روپے فی یونٹ پر پیدا ہوتی ہے، نشاط اور نارووال جیسے دیگر آر ایف او پلانٹس تقریباً 32 روپے فی یونٹ پر بجلی فراہم کرتے ہیں۔ اس میں ابھی جی ایس ٹی شامل نہیں ہے مطلب صارفین کو اس سے بھی مہنگی بجلی ملتی ہے۔ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (ISMO) نے ایک نیا اکانومک میرٹ آرڈر (EMO) جاری کیا ہے جو ملک میں بجلی پیدا کرنے کی اصل لاگت کو نمایاں کرتا ہے اور توانائی کے پیچیدہ نظام کی شفاف جھلک پیش کرتا ہے۔ مہنگے درآمدی ایندھن ، پرانی ٹیکنالوجی اور اعدادشمار کا گورکھ دھندا قومی گرڈ اور معیشت دونوں پر بوجھ ہے۔ جیسے جیسے پاکستان بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور وسیع ہوتے ہوئے توانائی کے خسارے سے نبرد آزما ہے، انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (ISMO) نے ایک نیا اکانومک میرٹ آرڈر (EMO) جاری کیا ہے جو ملک میں بجلی پیدا کرنے کی اصل لاگت کو نمایاں کرتا ہے۔