• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے او جی ڈی سی اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی مشترکہ مہم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال (اے کے یو ایچ) کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک وسیع پیمانے پر ہیپاٹائٹس سی ختم کرنے کی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت پنجاب اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں مفت اسکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس مہم کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے کیمپ او جی ڈی سی کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات پر لگائے جائیں گے، جن میں پنجاب کے شہر چکوال، اٹک، گجر خان (راولپنڈی)، اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں، جبکہ سندھ میں یہ کیمپ حیدرآباد، سانگھڑ، اور گھوٹکی میں قائم کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید