• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی میں تبادلے و تقرریاں ڈی جی سندھ نذیر حسین کا تبادلہ

کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن میں قائم مقام چیرمین ندیم محبوب کے کی ہدایت پر اہم تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل سندھ اور گریڈ 20 کے افسر انجنیئر نذیر حسین کا تبادلہ کر کے انھیں ایچ آر ایم ڈویژن تعینات کردیا ہے تاہم ان کی جگہ کسی کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ایچ آر ایم ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور گریڈ 20 کے افسر طارق اقبال کا تبادلہ کوآرڈینیشن ڈویژن کردیا ہے جب کہ کوآرڈینیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر اور گریڈ 19 کے افسر عقیل اختر خان کا تبادلہ ایچ آر ایم ڈویژن کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید