• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاشا میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے معاہدہ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پر وزیراعظم آفس میں دستخط کئے ۔ یہ سٹریٹجک شراکت داری ملک بھر میں ہنر کی ترقی، نوجوانوں کی روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لئے نئی راہیں کھولے گی۔
اہم خبریں سے مزید