کراچی( ثاقب صغیر ) سندھ میں رواں برس پولیس مقابلوں میں 192ملزمان ہلاک اور 20 پولیس اہلکار شہید ہوئے، پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے کیسز میں 6ہزار 446ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبے میں رواں برس پولیس مقابلوں کے2ہزار294کیسز رجسٹر ہوئے۔ پولیس مقابلوں میں 192لزمان ہلاک اور ایک ہزار 56 زخمی ہوئے جبکہ 2 ہزار 230 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس مقابلوں کے دوران 20 پولیس اہلکار شہید جبکہ 83زخمی ہوئے ،مقابلوں کی زد میں آ کر 12 شہری بھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں برس ناجائز اسلحہ کے 6 ہزار 436 کیسز رجسٹر ہوئے جن میں 6 ہزار 446 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 3 اسٹین گن، 107 کلاشنکوف ، 214 شارٹ گن، 148 رائفل ، 5 ہزار 684 پستول ، 128 ریوالور ، 8 ماؤذر، 18 کاربائن ، 33 دستی بم ، 35 ہزار 927 بلٹ راؤنڈ، 977 کارتوس ، 12 چھری/خنجر اور 2 ڈائنامائٹ برآمد کیے گئے۔