• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں بھی الیکٹرو بس سروس شروع، ہر شہر کی یکساں ترقی تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور،ساہیوال،بہاولنگر(خصوصی نمائندہ، نمائندگان جنگ)پنجاب حکومت کا ایک اور سنگ میل،ساہیوال میں بھی الیکٹرو بس سروس شروع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ساہیوال کی تاریخ کے پہلے جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہرشہر کی یکساں ترقی تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔انہوں نے ساہیوال میں الیکٹروبس سروس پر سفر کیا،ساہیوال ڈویژن 62،شہر کیلئے 30الیکٹرک بسیں ،خود بس میں سوار ہوئیں،پھولوں کی پتیاں نچھاور،انٹروینشنل کارڈیک سرجری، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیتھ لیب، انجیو گرافی کا آغاز،بہاولنگر ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ ،متاثرین میں گھل مل گئیں،انکے ساتھ کھانا کھایا،PDMA آفیسر عبدالرحمنٰ کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان۔
اہم خبریں سے مزید