• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروازوں کی تاخیر کا دورانیہ 17 گھنٹوں تک پہنچ گیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایئر لائنز کی بد انتظامی کی وجہ سے 13 پرواز منسوخ کی گئیں جبکہ72میں تاخیر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر تاخیر کا دورانیہ 17گھنٹے تک چلا گیا۔ اسلام اباد کراچی کی 11پروازوں میں 1 سے ساڑھے 4 گھنٹے، لاہور کراچی کی11 پروازوں میں 1 سے 7گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد کی 18 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 7گھنٹے جبکہ لاہور کی 14 پروازوں میں 1 سے 17 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی کی 7، پشاور، گلگت، اسکردو، سیالکوٹ کی 11 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ دبئی لاہور کی پرواز پی اے 411 میں 17 گھنٹے، لاہور شارجہ 9P501 میں 15 گھنٹے، لاہور جدہ پی کے 759، 860 میں 8، 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ پشاور سے ریاض اور جدہ کی 2 پروازوں میں اٹھ اٹھ گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید