اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پاکستان کارواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ ،برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان کی افغانستان سےدرآمدات میں اگست میں ماہانہ بنیادوں پر پچاس فیصد اور سالانہ بنیادوں پر سولہ فیصد کا اضافہ ہوا ہےجبکہ گذشتہ ماہ افغانستان کے لئے پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر تیرہ اور سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کاحجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ،پاکستانی برآمدات کاحجم 19 کروڑ ڈالرز رہا۔حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں 8 فیصد کا اضافہ ہواجبکہ اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 50 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کا اضافہ ہوا۔