• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، بلجیم، اسپین و دیگر نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا

اقوام متحدہ (اے ایف پی ) برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس ، بلجیم ، اسپین اور مناکو نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیاتاہم صدر میکرون نے کہاکہ پیرس اُس وقت تک فلسطین میں سفارت خانہ نہیں کھولے گا جب تک غزہ میں جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی عمل میں نہیں آ جاتی جبکہ فلسطینی صدرمحمودعباس نے حماس سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ کردیا۔فلسطینی اتھارٹی نے فرانسیسی صدرمیکرون کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور جرات مندانہ قراردیاہے ۔ ادھر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کے روز تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعدد مغربی ممالک کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔انہوں نے پیر کواقوام متحدہ کی دو ریاستی حل سے متعلق ایک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام دیگر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی ایسا ہی تاریخی قدم اٹھائیں، جو دو ریاستی حل کے نفاذ کی کوششوں کو مؤثر طور پر آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کااعلان کیا‘ انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ میں جاری جنگ کو ناقابلِ جواز قرار دیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہ جنگ مکمل طور پر ختم کی جائے اور حماس کے زیر حراست باقی 48 مغویوں کو فوری رہا کیا جائے ۔

اہم خبریں سے مزید