کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں نئے تعینات ہونے والے ترکیے کے قونصل جنرل ارگُل کاداک اور بنگلہ دیش کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر، محمد ثاقب صدا قت سے پیر کو وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترکیہ کے قونصل جنرل سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے انہیں کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی جبکہ بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاک بنگلہ دیش تجارتی تعاون کو فروغ دینےپر ضرور دیا۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعلیٰ نے دونوں سفارت کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور برادر مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔