• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ملک بھر میں تعداد 27 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران سندھ میں اب تک پولیو کے 7 کیس سامنے آچکے ہیں۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بنتا ہے، اس لیے والدین ہر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ نیشنل ای او سی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 اکتوبر سے 19اکتوبر تک جاری رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید