• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکا نہیں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا گیا، پی ٹی آئی ارکان

پشاور (اے ایف پی) حزبِ اختلاف پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ یہ دھماکا نہیں انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے طور پر کیا گیا ۔ قومی اسمبلی کے رکن اقبال آفریدی، جن کا حلقہ انتخاب تیراہ ہے ، نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ سکیورٹی فورسز کے طیارے تھے جنہوں نے شیلنگ کی۔ انہی کی شیلنگ سے 23لوگ مارے گئے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سہیل خان آفریدی نے بھی فورسز کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی نہتے شہریوں پر حملے کے مترادف ہے۔دونوں اراکین بانی پی ٹی آئی کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جو خیبر پختونخوا میں حکومت کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید