اسلام آباد (ساجد چوہدری ) مسابقتی کمیشن نے دوٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام کے معاملہ پر جائزہ رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو پیش کردی ، جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی ایکٹ کی دفعہ (11) 11 کے تحت کمیشن کے پاس تین آپشن ہیں ، وہ انضمام کی مشروط منظوری ، قانونی طور پر قابل نفاذ معاہدوں کی شرط عائد کرسکتا ہے ، کمیشن کے پاس انضمام کو روکنے کا اختیار بھی ہے۔