کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں موسقی کے اساتذہ کی تقرری کا معاملہ پیچیدگی کا شکار ہوگیا ہے جب کہ دوسری جانب موسقی کے اساتذہ اپنی جوائنگ کے لیے گزشتہ کئی روز سے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ موسیقی کے اساتذہ کی بھرتیاں پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کا فیصلہ تھا اور ان میں میرٹ کا خاص خیال رکھا گیا۔