بٹگرام (اے پی پی)ڈپٹی کمشنربٹگرام اشتیاق احمد نے ضلع بٹگرام کی حدود میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اس حکم نامہ کے تحت غیر قانونی چین ،مشینوں اور آرا مشینوں کےاستعمال پر بھی سختی سے پابندی لگائی گئی ہے تاکہ قیمتی جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ اقدامات جنگلات کے قدرتی حسن اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔