• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا ایک طیارہ خراب ہونے سے 6 پروازیں منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن کا ایک اے ٹی ار طیارہ خراب ہونے سے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ سندھ بلوچستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کیلئے زیر استعمال اے ٹی آر طیارہ گزشتہ 5 روز سے خراب ہونے کی وجہ سے کراچی گوادر تربت اور سکھر کی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ پیر کو کراچی گوادر کی پرواز پی کے 503، 504 کراچی تربت پی کے 501، 502 کراچی سکھر پی کے 536، 537 منسوخ کی گئیں۔ واضح رہے کہ یہ طیارہ گزشتہ 5 روز سے کراچی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہے۔ واضح رہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر گلگت ایئرپورٹ کا فضائی اپریشن اسی ایک طیارے کے ذریعے بحال رکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید