کراچی(اسٹاف رپورٹر)میوزک ٹیچرز کا جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاج کے باعث پولیس نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے والی سڑک پر کو رکاوٹیں کھڑکی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ،تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سامنے میوزک ٹیچرز کا جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف آٹھویں روز بھی احتجاج جاری ہے،صوفی فنکار مانجھی فقیر سمیت مختلف اضلاع کے فنکاروں کی بڑی تعداد موسیقی کے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ میں شامل ہوئے فنکاروں کے احتجاجی کیمپ میں کلام گا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔اس موقع پر میوزک ٹیچرز نے مطالبات منظور کرانے کے لئےریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان ،میوزک ٹیچرز کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد پولیس نے ریڈ زون جانے والی سڑکیں سیل کر دیں، اوربڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔