کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی مستقل مندوب اقوام متحدہ، منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا۔ ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکسی اور تیار رہنا ہوگا،چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ ، مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔پیٹرن سیو غزہ، مشتاق احمد خان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کے لیے اتنی ہی بنیادی اہمیت کا حامل ہے جتنی اہمیت مسئلہ کشمیر کو حاصل ہے۔صدر لاہور پریس کلب، ارشد انصاری نے کہا کہ ”پیکا ایکٹ“، جو دراصل ایک ڈریکونین (ظالمانہ) قانون ہے، 2025ء میں مزید سخت بنایا گیا۔ چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ ، مشاہد حسین سید نےکہا کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے باہمی گٹھ جوڑ سے لاحق ہے۔ ان دونوں فریقوں کو انفرادی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔